شجر ثمردار

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پھل دار درخت۔ "اپنی تمام عظمتوں کے باوجود وہ شجر ثمر دار کی طرح ہر طالب ثمر کے سامنے جھک جاتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٢٣ اکتوبر، ١١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شجر' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'ثَمَر' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغۂ امر 'دار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "روزنامہ جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پھل دار درخت۔ "اپنی تمام عظمتوں کے باوجود وہ شجر ثمر دار کی طرح ہر طالب ثمر کے سامنے جھک جاتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٢٣ اکتوبر، ١١ )

جنس: مذکر